Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھوپیا میں وامی کا پہلا میڈیکل کیمپ

’پیدائشی طور پر پیشاب کی نالی کے نچلے حصے میں بگاڑ کا شکار بچوں کا علاج کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
ورلڈ مسلم یوتھ ’وامی‘نے ایتھوپیا میں اپنا پہلا میڈیکل کیمپ شروع کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  میڈیکل کیمپ ان بچوں کے لیے ہے جو پیدائشی طور پر پیشاب کی نالی کے نچلے حصے میں بگاڑ کا شکار ہیں۔
 یہ ایک ایسی بیماری ہے جو تقریباً ہر 250 نوزائیدہ بچوں میں سے ایک کو لاحق ہوتی ہے۔
یہ کیفیت نہ صرف جسمانی بلکہ نفسیاتی طور پر بھی تکلیف دہ ہوتی ہے جو قدرتی طریقے سے پیشاب کرنے میں مشکل سے شروع ہو کر مستقبل میں بانجھ پن تک جا سکتی ہے۔
 اس کے ساتھ ساتھ بچے کے اعتمادِ نفس پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہے جبکہ ایتھوپیا میں بچوں کے ماہر سرجنز کی کمی ہے، اس لیے بیرونی تعاون ناگزیر تھا۔
یہاں سعودی عرب کا انسان دوست کردار سامنے آیا جہاں ڈاکٹر اسامہ بن صالح الصویان کی قیادت میں طبی ٹیم نے کئی بچوں کے لیے پیچیدہ آپریشن کامیابی سے انجام دیے، اور انہیں نئی زندگی اور اپنے ہم عمر بچوں جیسی عام زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
 

شیئر: