سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز نے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے غزہ پٹی کے علاقے خان یونس کے ناصر طبی مرکز میں معاشرتی فلاحی منصوبے پر عمل کرتے ہوئے بنیادی طبی ضروری اشیا فراہم کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق منصوبے کے تحت مرکز نے اعلی معیار کے طبی سامان کا سٹور قائم کیا جہاں ہنگامی اور بنیادی طبی ضروریات کی اشیا فراہم کی گئیں۔
مزید پڑھیں
-
غزہ کے لیے سعودی عرب کی امداد، فلسطینی شہریوں کا شکریہNode ID: 893902
فلاحی منصوبے کے تحت ڈائیلاسز سینٹر بھی قائم کیا گیا جہاں جدید ترین میڈیکل آلات فراہم کیے گئے جس سے گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔
مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عاطف الحوت نے بتایا کہ جدید ترین سٹور کی فراہمی سے صحت خدمات کا معیار بہتر ہو گا۔
ڈائیلاسز سینٹر کے بارے میں ڈاکٹر عاطف کا کہنا تھا کہ جدید ترین مشینوں کی وجہ سے مریضوں کو کافی سہولت ہوگی اورانہیں بہترین طبی خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

یاد رہے سعودی امدادی ایجنسی غزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسیطنی خاندانوں میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کےلیے شاہ سلمان مرکز نے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔ ان کے ذریعے 7 ہزار 180 ٹن سے زیادہ امداد کے علاوہ 20 ایمبولینسں فراہم کیں۔