سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر برائے بین الاقوامی کثیر الجہتی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی نے پیر کو کویت میں جی سی سی کے 165 ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں جی سی سی کے مشترکہ اقامات، اسے مضبوط بنانے اور اسے ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
غزہ میں صورت حال تباہ کن سطح تک پہنچ گئی: جی سی سیNode ID: 893685
علاوہ ازیں خاص طور پر غزہ سمیت حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غزہ میں امداد کی فوری فراہمی، بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے قوانین کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں نائب وزیر برائے بین الاقوامی کثیر الجہتی امور کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل محمد الشھری بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں ڈاکٹرعبدالرحمن الرسی نے جی سی سی، جاپان وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔
اجلاس میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد شعبوں میں جی سی سی، جاپان کے تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جی سی سی ممالک اور جاپان کے درمیان علاقائی و بین الاقوامی ایشوز خاص طور پر کثیر الجہتی بین الاقوامی امور میں تعاون تیز کرنے کا جائزہ لیا گیا۔