کویت نے سیاحت کے فروغ کے لیے جی سی سی ملکوں میں مقیم غیرملکیوں کو آن آرائیول انٹری ویزے کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔
جی سی سی میں شامل ممالک سعودی عرب،عمان، قطر، امارات، اور بحرین میں مقیم غیرملکی اقامہ ہولڈرز کو اب آن آرائیول سیاحتی ویزے پر کویت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
کویت کی خاتون وزیر خزانہ نورہ الفصام کا استعفی منظورNode ID: 893000
کویتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل جی سی سی میں مقیم اقامہ ہولڈرزکو کویت کا سفر کرنے سے قبل ای ویزا حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔
کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ جی سی سی کے رہائشیوں (عراقی شہریوں کے علاوہ) کو ایئرپورٹ کے ویزا کاونٹر سے سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا جس کی مدت تین ماہ ہوگی۔
مسافروں کے لیے آن آرائیول ویزے کے لیے ڈاکٹر، انجینیئر، ٹیچر، جج، کنسلٹنٹ، پبلک پراسیکیوشن کے ممبران، یونیورسٹی ٹیچر، صحافی، پریس اینڈ میڈیا سٹاف، پائلٹ، سسٹم اینا لسٹ، فارماسسٹ، کمپیوٹر پروگرامر، منیجر، بزنس مین، ڈپلومیٹک کورپس اور یونیورسٹی گریجویٹ شامل ہیں۔
مسافروں کے پاس پاسپورٹ اور کویت کے سفر کی تاریخ سے چھ ماہ سے زیادہ کے لیے کارآمد اقامہ ہونا چاہیے۔ ریٹرن ٹکٹ موجود ہو۔
یاد رہے کہ کویت نے جولائی 2025 میں ایک ای ویزا پلیٹ فارم شروع کیا ہے۔ سیاحتی، فیملی، بزنس اورڈپلومیٹک ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں کویتی وزارت داخلہ میں الیکڑانک سروسز کے ٹائریکٹر نے کہا ہے کہ کویت میں مقیم تمام تارکین اب اپنی فیملی کو وزٹ ویزے پر لا سکتے، اس کےلیے سیلری کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ نئے ضوابط کے تحت اہلیہ، بچوں اور والدین کے علاوہ قریبی رشتے داوں کو بھی بلایا جا سکے گا۔
فیملی اور دیگر ویزے آن لائن حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ درخواست مکمل ہونے پر صرف پانچ منٹ میں ویزا جاری کردیا جائے گا۔