سعودی اتھارٹی کی ٹیموں کے جولائی میں تین لاکھ 67 ہزار ٹرانسپورٹ انسپیکشن
لینڈ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 47 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) کی ٹیموں نے جولائی 2025 کے دوران سے لینڈ اور میری ٹائم ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کے تین لاکھ 67 ہزار انسپیکشن کیے ہیں۔
یہ اقدام ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ضوابط پرعلمدرآمد، محفوظ، موثر اور قابل اعتماد خدمات کو یقینی بنانے کے عزم کا حصہ ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کے بیان میں کہا کہ ’ لینڈ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں تین لاکھ 57 ہزار سے زیادہ انسپیکشن کیے گئے، 47 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
معائنہ ٹیموں نے ریاض میں 98 ہزار، الشرقیہ ریجن میں 57 ہزار، مدینہ منورہ میں 22 ہزار، قصیم میں 20 ہزار، عسیر میں 19 ہزار اور جازان میں 17 ہزار تفتیشی دورے کیے۔
میری ٹائم ٹرانسپورٹیش سیکٹر میں ٹیموں نے 9 ہزار 600 سے زیادہ انسپیکشن کیےالشرقیہ ریجن میں سب سے زیادہ تین ہزار551 میری ٹائم انسپیکشن کیے گئے، اس کے بعد مکہ مکرمہ میں دو ہزار 539 اور جازان میں دو ہزار351 معائنے ہوئے ہیں۔
