100 برانڈز سعودی نے جو مملکت کے فیشن کمیشن کا انیشیٹو ہے، ٹوکیو فیشن ویک میں شرکت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فیشن کمیشن کے سی ای او بارک چقماق کا کہنا تھا ’ ٹوکیو فیشن ویک میں پہلی مرتبہ 100 برانڈز سعودی کو پیش کرنے پر فخر ہے، صرف کلیکشن کی نمائش نہیں بلکہ اس کے ذریعے سعودی عرب اور جاپان کے درمیان ثقافتی ڈائیلاگ کے حوالے سے ایک سپیس پیدا کی جارہی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی فیشن میں قدیم روایتی ہنر اور جدید تخلیق ایک ساتھNode ID: 886099
-
جاپان کے اوساکا ایکسپو میں سعودی فیشن کی دھومNode ID: 892541
’ فیشن ویک میں سعودی عرب کی شرکت سے دونوں ملکوں کےدرمیان ثقافتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اورعالمی فیشن انڈسٹری میں سعودی عرب کے کردار کو اجاگر کیا جاسکے گا۔‘
100 برانڈز سعودی عالی فیشن سٹیج پر اپنی موجودگی کو بڑھا رہا ہے۔ ٹوکیو فیشن ویک میں مملکت کے ڈیزائنز کے تیار کردہ ملبوسات کا انتخاب پیش کیا جائے گا، اس میں ریڈی ٹو ویئر، سٹریٹ ویئر، لوازمات اور پرفیوم شامل ہیں۔
سعودی فیشن کمیشن اپنے فلیگ شپ پروگرام سعودی 100 برانڈز کے ذریعے جدید سعودی فیشن کو ثقافتی مکالمے کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرتا ہے۔
یاد رہے فیشن کمیشن نے 100 سعودی نوجوانوں کو جس میں خواتین شامل ہیں کو فیشن ڈیزائننگ کی ٹریننگ کا پروگرام کرایا تھا جسے ’100 سعودی برانڈ‘ّ کا نام دیا گیا تھا۔
سعودی ڈیزائنرز اس پروگرام کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مقبول بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔