Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فیشن کمیشن کا ' فرانس اینڈ فیشن ڈیز' فیسٹیول کا اعلان  

مملکت میں فرانس کے سفیر لیدووک پاؤل اس شاندار تقریب کا افتتاح  کریں گے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی فیشن کمیشن نے مملکت میں فرانسیسی سفارت خانے اور الائنس فرانکیز کی شراکت میںفرانس اینڈ فیشن ڈیز' کے عنوان سے دو روزہ فیسٹیول کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فیشن کی دنیا میں یہ نیا اقدام فیشن انڈسٹری میں دلچسپی رکھنے والے اور شائقین کو کانفرنسوں، ورکشاپس، نمائشوں اور تربیت کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔
ریاض میں آرٹ پور فاؤنڈیشن میں 27 اور 28 مئی کو منعقد ہونے والی اس دو روزہ تقریب کا مقصد فیشن کے ذریعے مملکت اور فرانس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
سعودی فیشن کمیشن کے سی ای او بوراک شاکماک اور مملکت میں فرانس کے سفیر لیدووک پاؤل اس شاندار تقریب کا افتتاح  کریں گے۔
تقریب میں فیشن انڈسٹری کے ماہرین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی کلیکشن پیش کریں گے اور جدید  دنیا میں فیشن کے ماحولیاتی نظام کے اثرات پر خیالات کا اظہار کریں گے۔   
فیشن انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے منسلک افراد برانڈ کمیونیکیشن  اور دستکاری کے ہنر میں ترقی کے علاوہ صنعت کو درپیش مسائل پر بات چیت کریں گے۔

تقریب کا مقصد مملکت اور فرانس کی فیشن انڈسٹری مضبوط بنانا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

تقریب میں سعودی اور فرانسیسی ڈیزائنرز فیشن سے متعلق نمائش میں اپنے ہنر کی نمائش کریں گے۔
تقریب کے دوسرے دن شرکاء کو ورکشاپس کے دوران اپنے علم ، مہارت اور تجربات کے اظہار کے لیے مدعو کیا جائے گا اور وہ اپنا برانڈ تیار کرنے کے عملی پہلوؤں پر آگاہ کریں گے۔
فرانس اینڈ فیشن ڈیز  کے عنوان سے منعقد ہونے والی یہ تقریب یورپ ماہ 2023 کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ یورپی ثقافت ابھارنے کے لیےجدہ اور ریاض میں 9 مئی سے 9 جون تک یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفارت خانوں اور ثقافتی اداروں کے تعاون سے فیشن فیسٹیول جاری ہے۔

شیئر: