Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے نوجوانوں نے پہاڑ کو مملکت کے نشان کو سجا دیا

قومی نشان کو سبز اور پیلی روشنیوں سے سجایا گیا ہے(فوٹو، سبق نیوز)
طائف کمشنری کے نوجوانوں نے مملکت کے قومی نشان تلواریں اور کھجور کے پیڑ کو انتہائی منفرد انداز میں اس طرح پہاڑ پر سجا دیا  کہ رات کو وہ فضا سے بھی نمایاں طورپر دیکھا جاسکتا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق طائف کمشنری کے شمال مشرقی علاقے کے جذبہ حب الوطنی سے سرشار چند نوجوانوں نے سعودی عرب کے قومی نشان ’دوتلواریں اور کھجور کے درخت‘ کو پہاڑ کےایسے مقام پر بنایا اور اس پررنگین روشنیوں کا بھی انتظام کیا تاکہ رات کے اندھیرے میں وہ دور سے نمایاں ہو۔
پروگرام کے نگران سلطان الزایدی نے بتایا کہ یہ خیال جب آیا تو اس کا ذکر دوستوں سے کیا بعدازاں اسے عملی شکل دینے کےلیے جگہ کا انتخاب کیا گیا۔
جگہ کے انتخاب کا مرحلہ کافی اہم تھا اس کا مقصد فضا سے مملکت کے اس نشان کے نظارے کو ممکن بنان بھی تھا تاکہ رات کے وقت گزرنے والے جہازوں میں موجود مسافر جب نیچے دیکھیں تو انہیں مملکت کا نشان دکھائی دے۔

 

 

شیئر: