Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکو کتب میلے میں وزارت اسلامی امور کی خصوصی شرکت

حج وعمرہ کے مراحل کو تھری ڈی کے ذریعے دکھایا جارہا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
ماسکو کے انٹرنیشنل کتب میلے 2025 میں سعودی وزارت اسلامی امور کے پویلین پر زائرین کی خصوصی دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ماسکو کے کتب میلے میں متعدد ممالک کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
نمائش میں سعودی وزارت اسلامی امور کے پویلین پر زائرین خاص توجہ دے رہے ہیں جہاں رکھی گئی کتب کے علاوہ تھری ڈی ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجیز کے ذریعے تیار کی گئی اپلیکشن سے حج عمرہ کے مراحل کو دکھایا جارہا ہے اس کے علاوہ ’رشد‘ ایپ سے شاہ فہد پرنٹنگ پریس کا تیار کردہ مختلف زبانوں میں ترجمہ و تفسیر کے ساتھ ڈیجیٹل قرآن کریم بھی ہے۔

وزارت کے پویلین میں ڈیجیٹل کتب کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

وزارت اسلامی امور کے پویلین میں حج وعمرہ کے حوالے سے مختلف زبانوں میں تھری ڈی ایپ کی سہولت سے زائرین کافی مستیض ہو رہے ہیں جس سے حج وعمرہ کے تمام مراحل کو انتہائی جامع اور خوبصورت انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

 

 

شیئر: