Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور فرانس کے درمیان ثقافتی تعاون پراتفاق

اس موقع پر نائب وزیر ثقافت بھی موجود تھے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے پیرس میں فرانسیسی وزیر ثقافت رشیدہ داتی سے ملاقات کی اس دوطرفہ ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کےلیے پروگرام پر دستخط بھی کیے گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ فرانس کے سرکاری دورے پرپیرس گئے ہیں جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور فنون و ثقافت کے حوالے سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق بھی کیا۔
واضح رہے سعودی وزیر ثقافت کا دورہ ان پروگرامز کے تسلسل کا حصہ ہیں جو فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں کے دسمبر 2024 میں دورہ سعودی عرب کے دوران طے پائے تھے۔
فرانسیسی وزیرثقافت کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے موقع پر  سعودی عرب کے نائب وزیرثقافت حامد فایز اور معاون وزیر ثقافت راکان بن ابراہیم بھی موجود تھے ۔

 

 

شیئر: