Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئیوری کوسٹ: دریائی گھوڑے نے حملہ کر کے کشتی ڈبو دی، بچوں سمیت 11 افراد لاپتا

مغربی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ میں ایک دریائی گھوڑے نے حملہ کر کے ایک کشتی کو اُلٹ دیا جس سے بچوں سمیت 11 افراد لاپتا ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ ملک کے جنوب مغرب میں جمعے کو پیش آیا۔
آئیوری کوسٹ کی وزیر برائے قومی ہم آہنگی اور یکجہتی میس بیلمونڈ ڈوگو نے اپنے فیس بُک پیج پر بتایا کہ ’لاپتا ہونے والوں میں خواتین، چھوٹی بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ ’دریائی گھوڑے نے ایک چھوٹی کشتی پر اُس وقت حملہ کر دیا جب یہ دریائے سساندرا میں بویو قصبے کے قریب چل رہی تھی۔‘
میس بیلمونڈ ڈوگو کے مطابق ’اس واقعے میں تین افراد بچ گئے جنہیں بعدازاں ریسکیو کر لیا گیا، جبکہ لاپتہ ہونے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔‘
سنہ 2022 میں آئیوری کوسٹ یونیورسٹی کے محققین کی ایک تحقیق سے پتا چلا کہ دریائی گھوڑے ایسی انواع ہیں جن کا انسانوں کے ساتھ سے سے زیادہ واسطہ پڑتا ہے اور اس کے نتیجے میں انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے یا پھر وہ زخمی ہو جاتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق ’آئیوری کوسٹ میں 500 دریائی گھوڑے ہیں جو ملک کے جنوب میں مختلف دریاؤں خاص طور پر سساندرا اور بنداما کے آبی ذخائر میں پائے جاتے ہیں۔‘
 

شیئر: