سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت کی تمام مساجد انتظامیہ کو اتوار7 ستمبر کو چاند گرھن کے موقع پر ’صلاۃ الخسوف‘ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر اسلامی امور نے اپنے پیغام میں کہا کہ چاند گرھن کے موقع پر زیادہ سے زیادہ ذکر الہی اور استغفار کیا جائے اور سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے نماز خسوف ادا کی جائے۔
مزید پڑھیں
ادارہ امور حرمین نے اعلان کیا ہے کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں نماز خسوف اتوار کو رات نو بجے ادا کی جائے گی، شیخ بدر الترکی امامت کریں گے۔
واضح رہے سعودی عرب سمیت دنیا کہ بیشترخطوں میں اتوار طویل ترین چاند گرھن ہو گا اس کا دورانیہ 5 گھنٹے 27 منٹ پر محیط ہو گا جو دو مراحل پر مشتمل ہے۔
مکمل گرھن 82 منٹ تک ہوگا جبکہ جزوی گرھن 3 گھنٹے 29 منٹ تک رہے گا۔
ابوزھرہ کا کہنا تھا ’چاند گرہن مکہ کے وقت کے مطابق شام 6:28 پرشروع ہو گا۔ مکمل گرھن کا خاتمہ 9:45 پر ہوگا۔‘
’ جزوی گرھن کا دوسرا مرحلہ 10:56 تک جاری رہے گا، اس کے بعد مرحلہ وار چاند روشن ہو جائے گا۔‘