سعودی وزیر حج کا دورہ ترکیہ، عازمین کو خدمات کی فراہمی کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا
ترکیہ کے دینی امور کے سربراہ ڈاکٹرعلی ارباش سے خصوصی ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ اپنے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچے گئے۔
حج وعمرہ میں زائرین وعازمین کو فراہم کی جانےوالی خدمات پر ترک اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر حج کی سربراہی میں جانے والے وفد میں وزارتِ حج ، وزارت صحت، وزارت داخلہ ، وزارت سیاحت، خدمہ ضیوف الرحمان پروگرام ، سعودی ایئرلائن کے علاوہ حج سروسز کے اداروں کے ذمہ داران شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ترکیہ کے دینی امور کے سربراہ ڈاکٹرعلی ارباش سے خصوصی ملاقات کی۔
ڈاکٹر الربیعہ نے مملکت کی جانب سے ضیوف الرحمان کی بہترین خدمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
سعودی وزیر حج دروہ ترکیہ کے موقع پر ترک عازمین حج کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات اور دیگر امور پر بات چیت کر رہے ہیں۔
