Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا مصری ہم منصب سے رابطہ ، قطرپرحملے کی مذمت

اسرائیلی حملے کے خلاف جی سی سی ممالک قطر کے ساتھ ہیں، سیکرٹری جنرل (فوٹو،ایکس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمہوریہ مصرکے ہم منصب ڈاکٹر بدرعبدالعاطی سے بدھ کی شام ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطےمیں اسرائیل کی جانب سے قطر پر کیے جانے والے حملے کے بارے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسے عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیاگیا۔
اسرائیلی حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا گیا کہ عالمی برادری کے لیے اسرائیلی اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے جن کی وجہ سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
دریں اثنا خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے بھی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی اور اقوام متحدہ  کے قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔
 سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اس موقع پرخلیج تعاون کونسل کے ممالک اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کے ساتھ ایک صف میں کھڑے ہیں۔

 

 

شیئر: