Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کی امداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے 69 واں طیارہ روانہ

’امدادی سامان میں فوڈ باسکٹس شامل ہیں جنہیں غزہ میں متاثرین تک پہنچایا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی طرف سے غزہ کے رہائشیوں کی مدد کے لیے 69 واں طیارہ روانہ کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 69 واں امدادی طیارہ آج اتوار کو مصر کے العریشن ایئرپورٹ پہنچا ہے۔
امدادی سامان میں فوڈ باسکٹس شامل ہیں جنہیں غزہ کی پٹی میں متاثرہ فلسطینیوں تک پہنچایا جائے گا۔
یہ اقدام غزہ کی پٹی کے فلسطینی شہریوں کو کنگ سلمان سینٹر کے ذریعے فراہم کی جانے والی سعودی امداد کا حصہ ہے۔
کنگ سلمان سینٹر غزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسیطنی خاندانوں میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
کنگ سلمان سینٹر دنیا کے 95 ملکوں میں امداد فراہم کرتا ہے جن میں فوڈ باسکٹس، میڈیکل کیئر اور سکول سپلائز شامل ہیں۔

شیئر: