Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے اوپن ایجوکیشن میں عالمی سطح پر برتری حاصل کرلی

’یہ ایوارڈ اوپن ایجوکیشنل ریسورسز میں اختراع کے زمرے میں دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
قومی مرکز برائے ای لرننگ کے تحت کام کرنے والے قومی اوپن ایجوکیشنل ریسورسز پلیٹ فارم (OERx) نے عالمی اوپن ایجوکیشن آرگنائزیشن Open Education Global کی جانب سے سال 2025 کے لئے اوپن ایجوکیشن ایکسیلنس ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ ایوارڈ اوپن ایجوکیشنل ریسورسز میں اختراع کے زمرے میں دیا گیا جو دنیا بھر میں علم کے فروغ اور تعلیم کو با اختیار بنانے کے نمایاں عالمی اعزازات میں شمار ہوتا ہے۔
یہ کامیابی دانشمند قیادت کی جانب سے تعلیم کے شعبے کو حاصل لامحدود سرپرستی کا عملی ثبوت ہے اور یہ سعودی عرب کی اُن کاوشوں کا تسلسل ہے جو اختراع کو فروغ دینے اور معیاری تعلیمی وسائل تک رسائی ممکن بنانے کے لئے کی جا رہی ہیں تاکہ ایک ایسا علمی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے جو عالمی سطح پر مسابقتی ہو۔
یہ اعزاز اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سعودی عرب نے ای لرننگ اور اوپن ایجوکیشن کے میدان میں عالمی قیادت حاصل کر لی ہے اور وہ اُن بڑے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جنہیں اسی نوعیت کے اعزازات مل چکے ہیں جیسے امریکا، کینیڈا، سپین، جرمنی اور میکسیکو ہیں۔
OERx کی یہ کامیابی تعلیمی عمدگی کے فروغ اور عالمی سطح پر تعلیم کی فراہمی میں وسعت کے لئے سعودی عرب کے مرکزی کردار کو مزید مستحکم کرتی ہے، جو وژن 2030 کے اُن اہداف سے ہم آہنگ ہے جو انسانی سرمائے کی ترقی اور مستقبل کی مہارتوں کے فروغ پر مبنی علمی معیشت کی تعمیر پر مرکوز ہیں۔

شیئر: