سعودی عرب نے قطر پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے منگل کو قطر پر ہونے والے حملوں کو ’اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت‘ قرار دیا ہے۔
اس سے قبل اسرائیل نے کہا کہ ان حملوں میں دوحہ میں حماس کے عہدے داروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
شمالی غزہ میں ٹینک پر حملے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاکNode ID: 894372
-
اسرائیل کا قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر حملہNode ID: 894401
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے مملکت کی جانب سے قطر کے ساتھ ’مکمل یکجہتی‘ کا اظہار کا ہے۔
سعودی ولی عہد نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ’تمام صلاحیتیوں کے ساتھ قطر کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اسرائیل کے حملے کو ’بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ اس ے خطے کے امن مزید غیرمستحکم ہو سکتا ہے۔
#Statement | The Kingdom of Saudi Arabia condemns and denounces, in the strongest possible terms, the brutal Israeli aggression and the blatant violation of the sovereignty of the State of Qatar. The Kingdom affirms its full solidarity and support for Qatar, placing all its… pic.twitter.com/60BDTH0Flp
— Foreign Ministry (@KSAmofaEN) September 9, 2025
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔ اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے اس حملے کو قطر کی سالمیت اور بین الاقومی قانون کی ’کھلی اور بزدلانہ‘ خلاف ورزی قرار دیا ہے۔












