Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کے بسکٹ خریدیں یا زیور، بہتر کیا ہے؟

’جواب خریداری کے مقصد پر منحصر ہے، آپ سرمایہ کاری چاہتے ہیں یا صرف زینت‘ ( فوٹو: سبق)
ایسے وقت میں جب سونا نمایاں طور پر مہنگا ہو رہا ہے، سعودی عرب میں بہت سے صارفین یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا سونے کے بسکٹ خریدنا بہتر ہے یا زیورات خریدے جائیں؟
اس کا جواب خریداری کے مقصد پر منحصر ہے، کیا آپ سرمایہ کاری اور بچت چاہتے ہیں یا صرف زینت و زیبائش کے لیے خریدنا چاہتے ہیں؟
سبق ویب سائٹ میں شائع ہونے والی یہ رپورٹ دونوں کے درمیان بنیادی فرق واضح کرتی ہے اور خریداری سے قبل درست فیصلہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
سونے کے بسکٹ کب خریدے جائیں؟
سونے کے بسکٹ خریدنے کا بنیادی مقصد دولت کو محفوظ رکھنا اور بڑھانا ہے۔
10 یا 100 گرام کی سونے کے بسکٹ یا 24 قیراط کے گولڈ کوائنز سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب سمجھے جاتے ہیں۔
یہ ایسے ہیں جیسے بچت کا خزانہ جو وقت کے ساتھ رقم کی حقیقی قدر کو برقرار رکھتا ہے۔
سونے کے بسکٹ سرمایہ کاری کے لیے کیوں بہتر ہیں؟
  • 24 کیرٹ کی سلاخوں پر 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس VAT لاگو نہیں ہوتا۔
  • مصنوی لاگت making charges بہت کم ہوتی ہے اور بھاری وزن والے بکسٹ اکثر عالمی نرخوں پر فروخت ہوتے ہیں۔
  • نکاس خالص ترین ہوتی ہے، 24 کیرٹ یعنی سب سے زیادہ قیمتی اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے مستحکم ہے۔
  • سونے کے بسکٹ کی خرید و فروخت بہت آسان ہے، سعودی عرب کے اندر اور باہر دونوں جگہ انہیں آسانی سے بیچا یا خریدا جا سکتا ہے کیونکہ یہ عالمی طور پر تسلیم شدہ معیار ہے۔
سونا کب خریدیں؟
جب مقصد طویل مدتی بچت ہو یا مہنگائی سے تحفظ، یعنی جب کرنسی کی قدر گھٹتی ہے تو سونا اپنی قدر برقرار رکھتا ہے بلکہ وقت کے ساتھ بڑھا بھی دیتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پیسے وقت کے ساتھ بڑھیں تو سونے کی سلاخیں سب سے دانشمندانہ انتخاب ہیں۔
زیوارات کب خریدے جائیں؟
زیورات خریدنے کا مقصد زیبائش کے ساتھ ممکنہ طور پر طویل عرصے کے بعد بچت بھی ہے۔
انگوٹھیاں، ہار، چوڑیاں وغیرہ زیب و زینت کے لئے بنائی جاتی ہیں، مالی لحاظ سے موثر سرمایہ کاری نہیں سمجھی جاتیں۔
زیورات سرمایہ کاری کیوں نہیں؟
  • ان پر 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔
  • مصنوی لاگت زیادہ ہوتی ہے، فی گرام 60 ریال یا اس سے زیادہ جو بیچنے پر واپس نہیں ملتی۔
  • مصنوی لاگت کا نقصان ہے، تاجر خریدتے وقت صرف خام سونے کی قیمت دیتا ہے نہ کہ بنانے کے اخراجات۔
  • زیورات میں کیرٹ کم ہوتا ہے، زیورات عام طور پر 21 یا 18 کیرٹ میں بنائے جاتے ہیں تاکہ پہننے کے لئے زیادہ مضبوط ہوں۔
زیورات کب خریدیں؟
جب مقصد پہننے یا تحفے میں دینے کا ہو۔
زیورات خوبصورتی کے لئے موزوں ہیں لیکن بچت کے لیے مؤثر نہیں کیونکہ بیچتے وقت مصنوی لاگت ضائع ہو جاتی ہے۔
زیورات کی منصفانہ قیمت کیسے معلوم کریں؟
سونے کے زیورات کی قیمت چار عناصر پر مبنی ہوتی ہے :
  • موجودہ دن کا خام سونے کا نرخ۔
  • مصنوی اجرت making charges جو دکاندار کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔
  • تاجر یا جیولر کا منافع۔
  • 15 فیصد ٹیکس، جو کل رقم پر شامل ہوتا ہے۔
خریداری سے پہلے آن لائن گولڈ کیلکولیٹر استعمال کریں تاکہ حقیقی قیمت کا اندازہ ہو سکے، خاص طور پر اگر وزن زیادہ ہو یا مصنوعی لاگت زیادہ لگ رہی ہو۔
درست وقت کیسے طے کریں؟
سونا خریدنے کا وقت انتخاب کے معیار سے کم اہم نہیں۔
سونا بھی دیگر اشیا کی طرح طلب و رسد، امریکی ڈالر اور عالمی سود کی شرحوں سے متاثر ہوتا ہے۔
سعودی عرب کے ماہرین کے مطابق سونا خریدنے کا صحیح وقت معلوم کرنے کے چند اہم اصول ہیں :
  • امریکی ڈالر پر نظر رکھیںجب ڈالر کی قدر کمزور ہوتی ہے تو سونا مہنگا ہو جاتا ہے اور جب ڈالر مضبوط ہوتا ہے تو سونا عارضی طور پر سستا ہو سکتا ہے، یہی خریدنے کا بہترین وقت ہے۔
  • قیمت میں عارضی کمی سے فائدہ اٹھائیں قیمت میں ہلکی کمی کو موقع سمجھیں، خطرہ نہیں، یہ عام طور پر بچت بہترین کے مواقع ہوتے ہیں۔
  • طویل المیعاد سوچ اپنائیں سونا فوری منافع کے لئے نہیں بلکہ طویل مدتی تحفظ کے لئے خریدا جاتا ہے۔ یہ سالوں تک اپنی قدر برقرار رکھتا ہے۔
  • خریداری سے پہلے گولڈ کیلکولیٹر استعمال کریں قیمت، مصنوعی اجرت اور وزن درج کریں تاکہ درست رقم معلوم ہو اور تاجر کے مبالغہ سے بچا جا سکے۔
آخری بات
سونا جلدی میں نہ خریدیں، نہ خوف میں بیچیں۔
بہترین وقت وہی ہے جب آپ مالی طور پر مطمئن ہوں اور بچت کے لیے تیار، نہ کہ جب قیمت اچانک بڑھ جائے۔

شیئر: