انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کو فی اونس سونے کے نرخ 3640 ڈالر تک پہنچ گئے۔
الیوم آن لائن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے بعد سعودی مارکیٹ میں بھی بدھ 10 ستمبر 2025 کو سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 440 ریال ہوگئے۔
مزید پڑھیں
-
سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، 24 قیراط کے نرخ 427 ریالNode ID: 894235
22 قیراط ایک گرام کے نرخ 403.25 ریال، 21 قیراط کی قیمت 385 ریال اور 18 قیراط کے نرخ 330 ریال تک پہنچ گئے۔
14 قیراط فی گرام کی قیمت 256.75 ریال اور 12 قیراط ایک گرام کے نرخ 220 ریال ہوچکے ہیں۔
بدھ کو گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کے نرخ 13686.75 ریال تک پہنچ گئے جبکہ ایک کلو سونا 4 لاکھ 40 ہزار ریال سے زائد میں فروخت ہو رہا تھا۔