انٹرنیشنل مارکیٹ میں منگل 2 ستمبر 2025 کو سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ فی اونس سونے کے نرخ پہلی مرتبہ 3500 ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
اخبار 24 کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے رواں سال کے آغاز سے اب تک سونا تقریبا 33 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں جمعرات کو سونے کے نرخ کیا رہے؟Node ID: 893115
-
مملکت میں جمعے کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 414 ریالNode ID: 893937
امریکی فیوچر معاہدوں میں دسمبر کے لیے سونے کے سودے 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 3565.50 ڈالر فی اونس پر ہوئے۔
منگل کو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں 0.3 فیصد اضافے کے بعد اس کے نئے نرخ 40.79 ڈالر فی اونس ہوگئے۔ یہ اضافہ ستمبر2011 کے بعد ہوا ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے۔ منگل کو مملکت میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 420.18 ریال، 22 قیراط کے نرخ 385.17 ریال، 21 قیراط کے نرخ 367.66 ریال اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 315.14 ریال تک آگئے۔
24 قیراط کا 8 گرام گولڈ کوائن 4033.76 ریال میں، 21 قیراط 8 گرام 3529.54 ریال میں فروخت ہوا۔
سعودی مارکیٹ میں ایک کلو گرام سونے کا بار 4 لاکھ 23 ہزار 124 ریال میں دستیاب رہا۔