Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کا عدن میں ’نور‘ پروگرام، افغانستان میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم

پاکستان سے واپس آنے والے افغانیوں کو 797 فوڈ باسکٹس پیش کی گئیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے عدن شہر میں ’سعودی نور والنٹیئر پروجیکٹ‘ کے تحت آنکھوں کے آپریشنز کا آغاز کیا۔ یہ مہم 7 سے 14 ستمبر تک جاری رہے گی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی نور والنٹیئر ٹیم  جو 6 ماہرین پر مشتمل ہے۔  ٹیم نے اب تک آنکھوں کے مختلف آپریشنز کامیابی سے انجام دیے ہیں۔

نور والنٹیئرٹیم 6 ماہرین پر مشتمل ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

دوسری جانب شاہ سلمان مرکز نے  پاکستان سے واپس آنے والے افغانیوں کو 797 فوڈ باسکٹس پیش کیں۔ یہ باسکٹس افغان صوبے ننگر ہار میں طورخم بارڈر کے عمری کیمپ میں تقسیم کی گئیں۔ اس سے 4782 افغان باشندوں کو فائدہ پہنچا۔
ادھر شاہ سلمان مرکز نے  یمن کے تعز شہر میں اپنا رضاکارانہ آرتھوپیڈک طبی منصوبہ مکمل کرلیا۔ یہ منصوبہ 5 سے 12 ستمبر تک جاری رہے اس میں 27 طبی ماہر رضاکار شامل تھے جنہوں نے 60 آپریشن کیے۔

تعز میں 60 آپریشن کیے گئے۔ (فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز نے صومالیہ میں مصیبت زدہ خاندانوں میں 1300 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جس سے 7300 افراد کو فائدہ پہنچا۔
شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں ضرورت مندوں کی محتلف امداد کے لیے سرگرم ہے۔

 

شیئر: