سعودی دارالحکومت ریاض میں 15 سے 17 ستمبر 2025 کے دوران گلوبل انفراسٹرکچر فورم اور نمائش کا دوسرا ایڈیشن منعقد ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق یہ ایونٹ ریاض ریجن کے میئر اور ریاض انفراسٹرکچر سینٹر کے چیئرمین شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف کی سرپرستی میں ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں بین الاقوامی دفاعی نمائش ہوگیNode ID: 492936
-
ریاض میں ’فیوچر آف ڈیفنس‘ فورم اور نمائش چار فروری کو ہو گیNode ID: 824911
فورم میں انفراسٹرکچر ایوارڈ کے فاتحین کو اعزازات سے نوازا جائے گا جبکہ مختلف مکالماتی سیشن بھی ہوں گے جن میں مقامی و بین الاقوامی شخصیات، اعلٰی حکام اور انفراسٹرکچر سیکٹر کے قائدین شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ متعدد اہم اعلانات اور شعبے سے متعلق جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات کی نمائشیں بھی کی جائیں گی۔
اس بین الاقوامی فورم میں دنیا بھر کے 25 سے زائد ممالک شریک ہوں گے اور ایک بڑی نمائش بھی منعقد کی جائے گی جس میں 300 سے زائد مقامی و بین الاقوامی ادارے شرکت کریں گے۔
فورم میں 50 سے زیادہ ماہرین اور سپیشلسٹ مقررین مختلف موضوعات پر ورکشاپس اور مکالمہ نشستوں میں شرکت کریں گے۔