Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب گورنر مکہ نے کیمل فیسٹیول کے فاتحین میں 50 ملین ریال کے انعامات تقسیم کیے

فیسٹیول میں کل 249 ریسسز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شہر طائف میں منعقد ہونے والی ’ولی عہد کیمل فیسٹیول‘ کی ساتویں سالانہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ ولی عہد  و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں ہونے والی اس تقریب میں جمعے کو نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ساتویں ایڈیشن پر مشتمل اس میلے کا انعقاد سعودی کیمل ریسنگ فیڈریشن کے ڈیر اہتمام کیا گیا تھا جس میں 100 سے زائد بہترین اونٹوں نے حصہ لیا۔  آخری دن 6 کلو میٹر طویل چار دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے جن میں مقامی و بین الاقوامی اونٹ مالکان کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ 
اس میلے میں مجموعی طور پر 50 ملین ریال سے زائد مالیت کے انعامات رکھے گئے تھے جو مختلف کیٹگریز کے فاتحین میں تقسیم کیے گئے۔

کیمل ریس فیسٹیول 2 ستمبر سے شروع ہوئی تھی۔ (فوٹو ایس پی اے)

سعودی وزیر کھیل و صدر سعودی اولمپ و پیرالمپک کمیٹی شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز نے اس موقع پر کہا کہ ’ولی عہد کی خصوصی سرپرستی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نہ صرف کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ روایتی کھیلوں جیسے کیمل ریس کو بھی قومی ثقافت کا حصہ سمجھتے ہیں‘۔  
اس کے بعد مختلف کیٹگریز کے فاتحین اور ان میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

مقابلے مختلف کیٹگریز کے تحت کرائے گئے تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے کہ ولی عہد اونٹ دوڑ میلہ رواں ماہ 2 ستمبر کو شروع ہوا تھا اور میں اس میں کل 249 ریسسز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مقابلے مختلف کیٹگریز کے تحت کرائے گئے تھے۔
 

 

شیئر: