Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اِبداع 2026‘ کے لیے درخواستیں 30 ستمبر تک دی جا سکتی ہیں

موھبہ کے تحت ہونے والا سالانہ مقابلہ انفرادی منصوبوں پر مبنی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
ملک عبدالعزیز و رجالہ ’ فاؤنڈیشن فار گفٹِڈنس اینڈ کری ایٹی ویٹی‘ نے جسے عربی میں ’موھبۃ‘ کہا جاتا ہےکا کہنا ہے کہ  نیشنل اولمپیاد برائے سائنسی تخلیق ’اِبداع 2026‘ کے لیے رجسٹریشن 30 ستمبر تک کی جاسکے  گی۔
سعودی نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارتِ تعلیم کی شراکت میں کیا جانے والا یہ مقابلہ، مملکت کے تمام ریجنوں میں انٹرمیڈیٹ اور ہائی سکولوں کے طلبہ کے لیے 22 شعبوں میں کھولا گیا ہے۔
یہ سالانہ مقابلہ انفرادی منصوبوں پر مبنی ہے جن کی قدر کا تعین  طے شدہ معیار اور ضابطے کے مطابق کیا جاتا ہے۔
ممکت کی اعلیٰ ترین درس گاہوں سے وابستہ ممتاز ماہرین کا پینل اور سپشلسٹس، الیکٹرونکلی دسیتاب کیے جانے والے ان منصوبوں کے بارے میں فیصلہ کرتے ہیں اور شاندار منصوبوں کو منتخب کرتے ہیں جنھیں مقابلے کے اگلے مرحلے میں شمولیت کے لیے بھیج دیا جاتا ہے۔
آخر میں بہترین منصوبے کو شرکت کے لیے امریکہ میں ’ریجیریون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر‘ کو بھیج دیا جاتا ہے۔
گزشتہ برس   16 تعلیمی ریجنوں اور 49 تعلیمی محکموں سے ریکارڈ 291000 سے بھی زیادہ طلبہ نے ریجسٹریشن کرائی تھی۔
ایس پی اے کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی طلبہ میں سائنس میں کمال حاصل کرنے کا مضبوط جذبہ موجود ہے۔ اس سے فیصلہ سازوں کے علاوہ مھبۃ کے شراکت داروں کے اس عہد کا بھی اظہار ہوتا ہے جس کے تحت نوجوان ٹیلنٹ کو بااختیار بنانا ہے اور ان کی صلاحیتوں کو جِلا بخشنا ہے۔

 

شیئر: