ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں قصر الیمامہ پہنچنے پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
مزید پڑھیں
-
وزیراعظم شہباز شریف کا تین ملکی دورہ، آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
Node ID: 894708 -
وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
Node ID: 894721
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق قبل ازیں نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ریاض کے شہزادہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
نائب گورنر ریاض کے ہمراہ وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح ، پاکستان میں سعودری عرب کے سفیر نواف المالکی ، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق ، شاہی پروٹوکول کے سیکرٹری فھد الصھیل کے علاوہ دیگر اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔
خیال رہے وزیر اعظم شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بدھ کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے ۔ اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامتی پیش کی گئی۔