سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
عالمی برادری ان مظالم کو فوری روکنے کے لیے جامع اقدامات کرے(فوٹو، ایکس )
سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی افواج کے غزہ پر حملوں اور نہتے و بے بس فلسطینیوں کے خلاف جاری مظالم پر شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کی فلسطین میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں عالمی برادری کو ان سنگین جرائم کے سلسلے کو روکنے کے لیے ٹھوس اور جامع اقدامات کرنے ہوں گے۔
سعودی عرب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا خونریز رویہ غزہ اور اسکے شہریوں کےلیے تباہ کن نتائج کا حامل ہے، مملکت نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری اقدامات کرت ہوئے اسرائیلی قتل و غارت گری ، بھوک اور جبری منتقلی کے سلسلے کو روکنے کےلیے تمام متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کو سختی سے نافذ کراے تاہ غزہ میں معصوم جانوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے نسل کشی و جبری ہجرت کو روکا جاسکے۔
