ایشیا کپ میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے آپس میں مصافحہ نہ کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی ہے۔
مزید پڑھیں
دبئی میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا میچ ریفری کے تنازعے کی وجہ سے ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا۔
بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ سے قبل جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’آئی سی سی کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینیجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کر لی ہے۔‘
’اینڈی پائیکرافٹ نے انڈیا اور پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائیکرافٹ کے اس عمل پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا تھا۔‘
’اینڈی پائیکرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن (غلط فہمی) کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی، آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔‘
ائی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کر لی۔
اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا…
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 17, 2025












