ملازمین کی اجتماعی رہائش کے پروگرام کا کہنا ہے کہ وہ ادارے یا کمپنیاں جہاں ملازمین کی تعداد 20 یا اس سے زیادہ ہے وہ اپنے کارکنوں کی رہائش ’لیبرکیمپس‘ کے لیے ’بلدی‘ پلیٹ فارم سے پرمٹ حاصل کرنے کی درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔
اخبار 24 نے لیبر کیمپس پروگرام کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کیمپس کے لیے مقررہ ضوابط جاری کیے گئے ہیں جن پر مرحلہ وار عمل کیا جاتا ہے۔
پروگرام کا مقصد لیبرکیمپوں میں معیار کو بلند کرنا اور کارکنوں کو رہائش کے حوالے سے بہتر ماحول فراہم کرنا ہے جو بلدیہ کے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق ہو۔
مزید پڑھیں
-
اجتماعی رہائش کے ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی
Node ID: 518096 -
غیر ملکی کارکنان کے اجتماعی رہائشی مراکز پر جرمانے، درجنوں بند
Node ID: 621931
پروگرام نے اس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ وہ ادارے یا کمپنیاں جو مقررہ لائسنس حاصل نہیں کریں گی وہ قانون شکنی کی مرتکب قرار پائیں گی ۔
خلاف ورزی کے مرتکب اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے تحت ان کی بعض سرکاری سروسز کو سیز کر دیا جائے گا جن میں اضافی ویزوں کا اجرا اور کارکنوں کی سپانسر شپ ’قوی‘ پورٹل کے ذریعے تبدیلی شامل ہے۔
کارکنوں کےلیے معیاری رہائشی پروگرام نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ادارے کی تفتیشی ٹیمیں لائسنس کی جانچ کے لیے وقتا فوقتا کمپنیوں کا دورہ کر کے رپورٹ مرکزی ادارے کو جمع کرائیں گی جن پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے بعد سے مملکت میں لیبر کیمپس کے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
وزارت بلدیات و ہاؤسنگ کی جانب سے مقررہ ضوابط جاری کیے گئے تھے جن کے مطابق کارکنوں کی رہائشی عمارت اور کمروں کی بناوٹ کے علاوہ فی فرد مقررہ جگہ کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔