Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کارکنان کے اجتماعی رہائشی مراکز پر جرمانے، درجنوں بند

غیر قانونی رہائشی مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ( فائل فوٹو روئٹرز)
 سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے متعلقہ اداروں کی شراکت سے غیر ملکی کارکنان کے 550 سے زیادہ اجتماعی رہائشی مراکز پر تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
ان میں 90 سے زیادہ کو قانونی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے کے باعث بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ پر جرمانے عائد کیے گئے اور غیر قانونی مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق میئر کے مشیر انجنیئنر محمد الزہرانی نے بتایا کہ جدہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز کمشنر کی ہدایت پر متعلقہ سرکاری اداروں کی شراکت سے چھاپہ مہم شروع کیے ہوئے ہیں؎
بلدیہ کے انسپکٹرز اجتماعی رہائش کے مراکز کا معائنہ کر کے یہ بات چیک کرتے ہیں کہ آیا وہاں مقررہ شرائط پوری کی جا رہی ہیں یا نہیں۔
کورونا ٹیسٹ اورسینیٹائزنگ کے حوالے سے پابندیوں پر کس حد تک عمل ہو رہا ہے۔
جدہ میونسپلٹی نے اجمتاعی رہائشی مراکز کے مالکان سے خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے کے بعد جرمانے جلد جمع کرانے کو کہا ہے۔  
جدہ میونسپلٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ جہاں بھی قانون کی کوئی خلاف خلاف ورزی ان کے مشاہدے میں آئے تو  940 پر رابطہ کر کے اطلاع دی جائے۔ 

شیئر: