سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ’سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط
جمعرات 18 ستمبر 2025 8:10
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بدھ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں انتہائی اہم نوعیت کا ’سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بدھ کو ریاض میں ہونے والی تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان ’سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے۔ دیکھیے یہ تاریخی مناظر۔