Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اقتصاد کی جرمن ہم منصب سے ملاقات

دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم نے  اپنے جرمنی کے دورے کے دوران جرمن وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و توانائی کیتھرینا رایشہ سے برلن میں ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر دونوں وزرا نے سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے  کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے حالیہ عالمی اور معاشی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

 

شیئر: