Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی کی سلواکیہ کے وزیر اعظم سے ملاقات

باہمی تعلقات مضبوط بنانے کےحوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم نے بدھ کو سلواکیہ کے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور سلواکیہ کے درمیان تعاون کے رشتے جدید خطوط پر استوار کرنے اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
سعودی وزیر اقتصاد نے سلواکیہ کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

سعودی وزیر اقتصاد نے سلواکیہ کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے)

دونوں وزرا نے مشترکہ تعاون کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔ ہر سطح پر باہمی تعلقات مضبوط بنانے کےحوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔
فیصل الابراہیم نے سلواکیہ کے اپنے ہم منصب سے ملاقات میں مشترکہ مفادات میں معاون سٹریٹجک شراکت کے قیام اور تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: