سعودی وزارتِ بلدیات وہاوسنگ نے مائع گیس سیلنڈر فروخت کرنے والی دکانوں کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری ضوابط کا مقصد گیس سیلنڈر فروخت کرنے والی دکانوں اور یارڈز کے ساتھ علاقے کے منظر کو بہتر بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
-
گیس سیلنڈروں میں کسی قسم کی تبدیلی سے خبردارNode ID: 851036
-
مملکت میں گیس سیلنڈر ری فلنگ کی قیمت میں اضافہ، نئے نرخ کیا ہیں؟Node ID: 869361
نئے ضوابط کے تحت دکان یا یارڈ کا رقبہ، دکان کا تجارتی لائسنس ِ، چاردیواری کے اندر سیلنڈر رکھنے کی جگہ مطلوبہ معیار کی ہونی چاہیے۔
اس کے علاوہ سیلنڈر کو لوڈ اور آف لوڈ کرنے کے لیے ٹرالر کے ٹریکس مخصوص کیے جائیں جبکہ فائرفائٹنگ کے تمام انتظامات مطلوبہ معیار کے ہوں۔
دکانوں میں ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت کے لیے ’کارڈ پیمنٹ‘ کا سٹیکر یا بورڈ نمایاں مقام پرلگایا جائے۔ مانیٹرنگ کیمرے نصب کیے جائیں۔
متعلقہ اداروں سے دکان یا یارڈ کی تعمیراتی جانچ کے بعد این اوسی حاصل کرنا لازمی ہے۔ سیلنڈررکھنے کے مقامات پر فائرپروف شیڈز نصب کیے جائیں۔