Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مقامات پر گیس سیلنڈر کے داخلے اور استعمال پر پابندی

حادثات کے اسباب کو کم کرنے کےلیے پابندی لگائی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ بدھ یکم ذی الحجہ کی صبح سے عازمین حج کے خیموں میں ہر قسم اور سائز کے گیس سیلنڈر لے جانے اور ان کے استعمال پر پابندی ہے۔ ‘
ایس پی اے کے مطابق  بیان میں کہا گیا کہ ’حج مقامات پر سرکاری ونجی اداروں کے دفاتر میں بھی ہر قسم اور سائز کے گیس سیلنڈر کے داخلے اور اس کا استعمال ممنوع ہوگا۔‘
’ یہ پابندی حج مقامات پر حادثات کے اسباب کو کم کرنے کےلیے ایک حصے کے طور پر لگائی گئی ہے۔‘
شہری دفاع کی ٹیمیں فیلڈ وزٹ اور معائنے کے دوران اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ حج مقامات کے اندر گیس سیلنڈر کا استعمال نہ کیا جائے۔  
بیان میں متنبہ کیا گیا کہ جہاں بھی کوئی گیس سیلنڈر نظر آئے گا اسے ضبط کرلیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

شیئر: