Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں تاریخی اشیا اور دستاویز کی نمائش

سربراہان مملکت اور سفارتی عہدیداران سے ملاقاتوں کی تصاویر بھی رکھی گئی ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ عبدالعزیز  پبلک لائبریری کے نگران اعلی فیصل بن عبدالرحمان نے مملکت کے 95 ویں قومی دن کے موقع پر مشترکہ نمائش کا اہتمام کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نمائش کا انعقاد ریاض ایگزیبیشن سینٹر حی المربع میں کیا گیا جہاں مختلف تاریخی اشیا اور دستاویزات عوامی دلچسپی کے لیے رکھی گئی ہیں۔
تاریخی اشیا و دستاویزات کی نمائش 23 سمتبر تک جاری رہے گی۔ نمائش سینٹر صبح نو سے شام کے سات بجے تک کھلا رہے گا۔


نمائش میں کنگ عبدالعزیز کے نادر خطوط کا مجموعہ بھی رکھا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

نمائش میں کنگ عبدالعزیز کی مملکت کی وحدت کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے مختلف مراحل کی عکاسی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں 1930 اور 40 کی دہائی میں کنگ عبدالعزیز کے ساتھ مختلف ممالک کے سربراہان اور سفارتی اعلی عہدیداران سے ملاقاتوں کی تصاویر بھی رکھی گئی ہیں۔
سینٹرمیں کنگ عبدالعزیز کے نادر خطوط کا مجموعہ بھی رکھا گیا ہے۔ ان کے عہد حکومت کے ڈاک ٹکٹ اور عالمی اخبارات جن میں بانی مملکت کے انٹرویوز شائع کیے گئے تھے شامل ہیں۔

 

شیئر: