پاکستان میں شیل لائسنس یافتہ سعودی کمپنی وافی انرجی نے ری سائیکل شدہ پلاسٹک کے استعمال سے بنائے گئے ملک کے دوسرے پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن کی تکمیل کی ہے جس کا افتتاح سعودی ایمبیسی کے کمرشل اتاشی نائف الحربی نے کیا۔
جمعرات کو کمپنی کی طرف جاری پریس ریلیز کے مطابق افتتاحی تقریب میں سعودی ایمبیسی کے عہدیداران، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، اوگرا کے عہدیداران، وافی پاکستان لمیٹڈ کے عہدیداران اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
نئی ریٹیل سائٹ پولیس لائنز راولپنڈی میں واقع ہے کو تقریباً ساڑھے سات ہزار کلو گرام پلاسٹک کے فضلے کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ کراچی میں اس طرح کا پہلا ریٹیل سٹیشن وافی تمیر ایلومنی سٹارٹ اپ، کانسیپٹ لوپ کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
شام کی وزارت توانائی اور سعودی کمپنیوں میں معاہدوں پر دستخطNode ID: 893907
وافی کے اسی طرح کے ماحول دوست اقدام میں اس کے کراچی ہیڈ آفس کے باہر ایک 730 فٹ پلاسٹک کی سڑک بھی شامل ہے، جو اڑھائی ٹن فضلہ چکنا کرنے والے مادوں کی بوتلوں اور اس کے پروڈکٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے۔
افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےوافی انرجی کے سی ای او زبیر شیخ نے کہا کہ ’وافی انرجی میں پائیداری صرف ایک عہد نہیں ہے بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے۔‘
اس سائٹ کا آغاز وافی انرجی کی قیادت کی نشاندہی کرتا ہے اور ایسے حل تیار کرنے کے اس کے مشن کی نشاندہی کرتا ہے جو پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ وہ سعودی کمرشل اتاشی نائف الحربی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ویلفئیر کے اس پراجیکٹ کو اعزاز بخشا۔
’ہمارے لیے یہ باعث فخر ہے کہ سعودی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی صورت میں ہم اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گئے، یہ پراجیکٹ پاک سعودی برادرانہ تعلقات کی ایک خوشگوار مثال ہے۔‘