سعودی دارالحکومت ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ کے نویں ایڈیشن کا انعقاد 27 سے 30 اکتوبر تک ہو گا۔
اخبار 24 کے مطابق سمٹ کا موضوع ’خوشحالی کی کنجی‘ ہے جو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
شہزادہ فیصل بن فرحان نے فیوچر سمٹ میں سعودی وفد کی سربراہی کیNode ID: 879244
15 ملکوں کے صدور اور عالمی رہنماوں کے علاوہ پالیسی ساز شخصیات اور بڑے سرمایہ کار شرکت کریں گے۔ 600 کے قریب مقررین ہیں۔
کانفرنس میں 230 سیشنز ہوں گے جس میں شرکا اپنے تجربات اور تجاویز سے آگاہ کریں گے۔ کانفرنس کا افتتاح پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر اور فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو فاونڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین یاسر الرمیان کریں گے۔
کانفرنس سے سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح اور آرامکو کے سربراہ انجیئنرامین الناصر کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی خطاب کریں گی۔
یہ کانفرنس ایک نمایاں عالمی پلیٹ فارم ہے جو ممتاز قائدین، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو یکجا کرتا ہےتاکہ سرمایہ کاری کو بروئے کار لا کر انسانیت کے لیے ایک خوشحال اور پائیدار مستقبل تعمیر کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
کانفرنس میں اُن رکاوٹوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو ترقی کی راہ میں حائل ہیں نیز کس طرح ٹیکنالوجی اور پالیسیوں میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے اور کس طرح مصنوعی ذہانت اور نئی ابھرتی ٹیکنالوجیز مواقع فراہم کرتی ہیں۔
جغرافیائی سیاسی کشیدگیوں اور وسائل کی ناہمواری کا عالمی روابط پر کیا اثر پڑتا ہے۔