سعودی عرب 2026 میں گیتوں کے ’انٹروژن‘ مقابلے کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔
حال ہی میں دوسرے ایڈیشن کا اعلان ’انٹروژن‘ کے منتظمین نے اس وقت کیا جب روس کے داراحکومت ماسکو میں انٹروژن کی ایک شاندادر تقریب کا انعقاد ہوا۔
سعودی عرب سمیت 20 سے زیادہ ممالک کے فنکاروں نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے افتتاحی ایڈیشن کے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں ویت نام کے گلوکار نے کامیابی سمیٹی۔