اسرائیل کا تہران پر ’وسیع پیمانے‘ کے حملوں کی ایک نئی لہر کا اعلان
اسرائیلی فوج نے سنیچر کی صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران میں حکومتی اہداف پر ’وسیع پیمانے پر حملوں کی لہر‘ کا آغاز کر دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے دارالحکومت کے مغربی حصے میں دھماکے کی اطلاع دی ہے تاہم فوری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 3,000 سے زائد ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں انقلابی گارڈ کے ہیڈکوارٹر، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، فضائی دفاع کے نظام، میزائل کی تنصیبات، بحری جنگی جہاز اور آبدوزیں شامل ہیں۔
تہران پر اسرائیل کے تازہ حملے اس کے ایک دن بعد آئے جب اسرائیل نے لبنان میں اپنی فضائی کارروائیوں میں شدت بڑھائی، بیروت کے جنوبی مضافات پر حملہ کیا، جہاں ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپ حزب اللہ کا اثر ہے، اور مشرق میں بعلبک کو نشانہ بنایا۔
تہران پر اسرائیل کے تازہ حملے لبنان میں اسرائیلی فضائی کارروائیوں کی شدت میں اضافے کے ایک دن بعد ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات پر حملہ کیا جو ایران کی حمایت یافتہ عسکری گروپ حزب اللہ کے زیر کنٹرول ہے اور مشرق میں بعلبک کو بھی نشانہ بنایا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ’سنجیدہ سفارتی مذاکرات‘ کی اپیل کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ صورتحال ’قابو سے باہر‘ ہو سکتی ہے۔
