متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے آنے والے میزائل اور ڈرون کے خطرات کا جواب دے رہی ہے۔
سنیچر کو وزارتِ دفاع نے ایکس پر کہا کہ ’جو آوازیں سنی گئی ہیں وہ فضائی دفاعی نظام کی وجہ سے ہیں جو میزائل اور ڈرون کو روک رہا ہے۔‘
رہائشیوں کو بھیجے گئے موبائل الرٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ عمارتوں میں پناہ لیں اور کُھلی جگہوں سے دور رہیں۔
ایمریٹس ایئر لائن نے اعلان کیا کہ دبئی جانے اور دبئی سے آنے والی تمام پروازیں فی الحال معطل ہیں تاہم کچھ دیر بعد اس پابندی کو ہٹا دیا گیا۔
اس سے قبل دبئی اور بحرین کے دارالحکومت منامہ میں سنیچر کو دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دبئی میں دو اور منامہ میں ایک دھماکہ سنا گیا، جہاں وارننگ سائرن بھی بجایا گیا۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’شہریوں اور رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پُرسکون رہیں اور قریب ترین محفوظ جگہ کی طرف جائیں۔‘
Dubai authorities have confirmed that a minor incident resulting from the fall of debris after an interception has been successfully contained. No injuries have been reported. Authorities have also denied reports circulating on social media regarding any incidents at Dubai…
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) March 7, 2026
دبئی میڈیا آفس نے بتایا کہ ’فضا میں ہدف کو ناکارہ بنانے کے بعد ملبے کے گرنے سے پیش آنے والے معمولی واقعے پر قابو پا لیا گیا ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔‘
دبئی میڈیا آفس نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کی بھی تردید کی کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔








