وزیر تعلیم یوسف البنیان نے ڈاکٹر مینرہ بنت بدر المھاشیر کو مشرقی ریجن کےلیے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن تعینات کرنے کے احکامات صادر کردیئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ریجن کی سطح پر ڈاکٹر منیرہ پہلی خاتون ہیں جنہیں اس منصب پر فائز کیا گیا یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مملکت میں باصلاحیت خواتین کی کمی نہیں۔
مزید پڑھیں
-
مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ایڈوائزری بورڈ میں پہلی سعودی خاتونNode ID: 832646
واضح رہے ڈاکٹر منیرہ المھاشیرایجوکیشن اور ڈیجیٹل ایجوکیشن کے شعبے میں اہم ذمہ داریوں پر فائز رہی ہیں۔ سال 2019 سے انہوں نے جامعہ امام عبدالرحمن بن فیصل میں ای لرننگ اور ڈسٹنس لرننگ کی ڈین کے طورپر خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر منیرہ نے ڈیجیٹل ایجوکیشن اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ انہوں نے مخصوص طلبا کی تعلیم کے حوالے سے بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔
اپنے کیرئیر میں انہوں نے ڈیجیٹل تعلیم کے حوالے سے متعدد مقامی اوربین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ۔ خاص طوپر انتھولوجی کیٹالسٹ ایوارڈ فار ایکسیلنس ان لیڈنگ چینج سال 2024 ، نیشنل سینٹر فار ای لرننگ 2023 سے ای لرننگ انوویشن ایوارڈ اور بلیک بورڈ ایوارڈ فار ایکسیلنس کے علاوہ امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی میں سائنسی ریسرچ ایکسیلنس ایوارڈ بھی انکے نام رہا۔