سعودی نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق شہزادی ریما کی فوجی مشن آمد کے موقع پر انکا استقبال معاون وزیر دفاع برائے آپریشنل امور ڈاکٹر خالد البیاری نے کیا جو ان دنوں واشنگٹن کے سرکاری دورے پر گئے ہوئے ہیں ان کے ساتھ ملٹری اتاشی بریگیڈیئرجنرل عبداللہ الخثعمی اور مشن کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو ملٹری مشن کے شعبوں اور کام کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور دفاعی وعسکری شعبوں میں تعاون کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
شہزادی ریما نے وزٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی درج کیے (فوٹو، ایس پی اے)
دورے کے اختتام پر شہزادی ریما بنت بندر نے وزٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے انہوں نے مشن کے اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔
روانگی سے قبل سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندربن سلطان کے ساتھ مشن کے عہدیداروں نے گروپ فوٹو بھی بنایا۔