Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بنک اکاونٹ کھولنے کےلیے ’وزیٹر آئی ڈی‘ کی منظوری

’وزیٹر آئی ڈی‘ سرکاری شناحتی دستاویز کے طور پر کام کرتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے مملکت بھر کے بنکوں میں اکاونٹس کھولنے کے لیے ’وزیٹرآئی ڈی‘ کی منظوری کی اعلان کیا ہے۔
ساما نے وزیٹر آئی ڈی کو بنکنگ سیکڑ کے لیے منظو شدہ دستاویز قرار دیتے ہوئے وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو بنک اکاونٹ کھولنے کی سہولت کا فراہم کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب میں وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو وزارت داخلہ کی جانب سے ’وزیٹر آئی ڈی‘ جاری کی جاتی ہے جو ایک سرکاری شناحتی دستاویز کے طور پر کام کرتی ہے جس کی تصدیق منظورشدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز (توکلنا وغیرہ) کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔
 سینٹرل بینک کی جانب سے مملکت کے تمام بینکوں اور مالیاتی ایجنسیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ’وزیٹر آئی ڈی‘ پر اکاونٹ کھول سکتے ہیں تاکہ وزیٹرز وسیع تر خدمات سے مستفیض ہوں۔
واضح رہے سعودی سنٹرل بینک کی جانب سے بینکنگ سیکٹر کو آسان بنانے اور سہولتوں کے معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کےلیےضوابط مرتب کیے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو معیاری خدمات بہتر و آسان انداز میں فراہم کی جاسکیں۔

 

شیئر: