سعودی محکمہ شماریات کا کہنا ہے’ سالِ رواں کی دوسری سہ ماہی میں سعودی اورغیرملکی افرادی قوت میں بے روزگاری کا تناسب 3.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔‘
اخبار 24 کے مطابق سعودی محکمہ شماریات نے افرادی قوت(لیبرفورس) کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا’ بے روزگاری کی شرح میں 0.4 فیصد کے حساب سے اضافہ دیکھا گیا تاہم اس میں گزشتہ برس 2024 کے مقابلے میں 0.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔‘
مزید پڑھیں
-
لیبر مارکیٹ میں سعودی کارکنوں کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈNode ID: 885142
رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں سعودی شہریوں کی بے روزگاری کی شرح 6.8 فیصد رہی جو گزشتہ برس اسی عرصے کے اعتبار سے 0.5 فیصد زیادہ ہے۔
لیبرمارکیٹ میں سعودی خواتین کی شمولیت میں 1.8 فیصد کم ہو کر 34.5 فیصد رہ گئی۔
آبادی کے تناسب سے روزگار سے منسلک خواتین کا تناسب 30.6 فیصد رہا جبکہ اس شعبے میں خواتین کی بے روزگاری میں اضافہ 0.8 فیصد رہا جس کے ساتھ یہ تناسب 11.3 فیصد تک پہنچ گیا۔
لیبر مارکیٹ میں سعودی مردوں کی شرکت میں 2.4 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے ساتھ مجموعی تناسب 64.0 فیصد تک پہنچ گئی۔
اسی طرح ملازمت سے منسلک مردوں کی شرح بھی کم ہو کر 61.3 فیصد ہو گئی اس کے برعکس مردوں میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 4.3 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق نوجوان سعودی خواتین ( 15 سے 24 برس) میں بے روزگاری کی شرح 0.1 فیصد کم ہو کر 20.6 فیصد رہی ان کی لیبر فورس میں شمولیت کم ہو کر 17.4 فیصد ہو گئی۔
نوجوان سعودی مرد ( 15 سے 24 برس) میں بھی بے روزگاری کی شرح 0.1 فیصد کم ہو کر 11.5 فیصد رہی۔
افرادی قوت میں ان کی شمولیت 31.6 فیصد اور برسرروزگار افراد کی شرح 28.0 فیصد تک گر گئی۔
سعودی مرد (25 سے 54 برس) میں ملازمت کی شرح کم ہو کر 63.3 فیصد رہی جبکہ لیبر فورس میں ان کی شرکت کم ہو کر 67.3 فیصد تک پہنچ گئی۔