سعودی عرب میں مارکیٹ ویلیو کے مطابق نئی اور پرانی گاڑیوں کی قیمتیں کیسے معلوم کریں؟
جمعرات 2 اکتوبر 2025 18:42
تقییم کے پلیٹ فارم کے ذریعے درست قیمت معلوم کی جاسکتی ہیں۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی اتھارٹی فار ایکرڈییڈ ویلیورز ’تقییم‘ کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں کو جانچنے کی آن لائن سہولت فراہم کی ہے۔
تقییم کے پلیٹ فارم کے ذریعے پرانی اور نئی گاڑیوں کی درست قیمت معلوم کی جاسکتی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق تقییم نے اپنی سروسز میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ’مرجع‘ پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے ملکی سطح پر مارکیٹ ویلیو کے مطابق گاڑیوں کی قیمت کا تخمینہ لگایا جاسکتا ہے۔
تقییم اتھارٹی کا کہنا ہے پلیٹ فارم استعمال کرنا انتہائی آسان ہے جس میں اکاونٹ بنانے کے بعد مطوبہ گاڑی کا میک ، ماڈل اور اس کا سیریل نمبر فیڈ کیا جاتا ہے جس کے بعد گاڑی کے بارے میں تمام معلومات کے علاوہ اس کی درست مارکیٹ کی قیمت حاصل کی جاسکتی ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے ویب سائٹ بھی جاری کی گئی ہے جس کے ذریعے ’مرجع ‘ پلیٹ فارم پر لاگ ان کرکے اکاونٹ بنایا جاسکتا ہے۔
