Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ کا ریاض میں ’گو ٹیلی کام ‘ گروپ کا دورہ

پاکستان میں ’گو اے آئی ہب‘ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا (فوٹو، سبق نیوز)
پاکستانی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن شزا فاطہ خواجہ نے ریاض میں ’گو ٹیلی کام‘ گروپ کے صدر دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت متعدد منصوبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق اس موقع پر ’گوٹیلی کام ‘ کی جانب سے پاکستان میں ’گو اے آئی ہب‘ منصوبہ شروع کرنے کے پروگرام کا اعلان کیا گیا جو منصوعی ذہانت کی جدید ترین ٹیکنالوجیز پرمشتمل ہوگا۔
اس موقع پر گروپ کے سی ای او یحیی صالح آل منصور کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر سے مختلف منصوبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی ۔
پاکستانی مارکیٹ میں گروپ کی رسائی نئی منڈیوں تک ہماری اس توسیع پسندانہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اس کے ذریعے جہاں آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے میں مدد ملے گی وہاں برادر اور دوست ممالک کے ساتھ تعاون کے وسیع تر افق بھی کھلیں گے۔
دوسری جانب پاکستانی وزیر مملکت شزا فاطمہ نے اس دورے کو مفید قرار دیتے ہوئے مصنوعی ذہانت، سائبرسیکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گروپ کی صلاحیتوں کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کی کہ مملکت اور پاکستان کے مابین ان  اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امید افزا مواقع موجود ہیں۔

 

 

شیئر: