Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انرجی گرانٹ، سعودی عرب نے خام تیل کی پہلی شپمنٹ شام بھیج دی

یہ شپمنٹ مملکت کی جانب سے 1.65 ملین بیرل گرانٹ کی ابتدائی قسط ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے انرجی سیکٹر گرانٹ کے تحت خام تیل کی پہلی شپمنٹ شام بھیجی ہے، تقریبا 650.000 بیرل تیل لے کر ایک ٹینکر اتوار کو بانیاس کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ شپمنٹ 1.65 ملین بیرل گرانٹ کی ابتدائی قسط ہے، جس کا اعلان اس سال کے آغاز میں شام کے توانائی سیکٹر کی سپورٹ کےلیے مملکت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ 
گرانٹ کے معاہدے پر گیارہ ستمبر کو سعودی ترقیاتی فنڈ اور شام کی وزارت توانائی نے دستخط کیے تھے۔
سعودی ترقیاتی فنڈ کا کہنا ہے’ خام تیل کی فراہمی سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق کی گئی اور یہ شام کی مدد کے لیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔‘
سعودی وزارت توانائی کی نگرانی میں نافذ کی جانے والی سکیم شامی ریفائنریوں کے آپریشن کو بڑھانے، کارکردگی اور اقتصادی ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
اس کا مقصد اہم شعبوں کی مدد کرنا، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے قومی اور بین الاقوامی کوششوں میں تعاون کرنا ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے’ یہ گرانٹ شامی عوام کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اس کے مسلسل عزم کو اجاگر کرتی ہے،جس کی بنیاد دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات ہیں۔

 

شیئر: