Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا نے جنگ کا نیا دور شروع کیا تو پاکستان پیچھے نہیں رہے گا: ترجمان افواج پاکستان

افواج پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ’انڈین وزیرِ دفاع، آرمی چیف اور فضائیہ کے سربراہوں نے پاکستان کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز بیانات دیے ہیں۔ُ 
سنیچر کو افواج پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ غیر ذمہ درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانے تلاش کرنے کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔‘ 
’ہم انہیں خبردار کرتے ہیں کہ مستقبل میں کوئی تنازع ہولناک تباہی کا سبب بن سکتا ہے، اگر جنگ کا ایک نیا دور شروع ہوا تو پاکستان پیچھے نہیں رہے گا، ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ یا روک ٹوک کے بھرپور جواب دیں گے۔‘
ترجمان کے مطابق ’انڈیا گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کو منفی انداز میں پیش کر کے اور  پاکستان پر الزامات لگا کر خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا کارڈ کھیل رہا ہے۔‘
افواج پاکستان کے ترجامن کا کہنا ہے کہ ’درحقیقت انڈیا نے خطے میں تشدد کو ہوا دے کر اصل میں خود ہی دہشت گردی کی سرپرستی کی ہے۔‘
’انڈیا کا یہ بیانیہ اب بڑی حد تک بے نقاب ہو چکا ہے، دنیا پہچان چکی ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ انڈیا کا ہی ہے، دنیا انڈیا کو علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کر چکی ہے۔‘ 
افواج پاکستان کے ترجمان کا مزید کہنا ہے ’رواں برس مئی میں پاکستان کے خلاف انڈیا کی جارحیت نے دو ایٹمی طاقتوں کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔‘
’ایسا لگتا ہے کہ انڈیا اپنے لڑاکا طیاروں کے ملبے اور پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے طیاروں کے غصے کو بھول گیا ہے، اجتماعی بھولنے کی بیماری میں مبتلا انڈیا اب اگلے دور کے تصادم کے لیے پریشان دکھائی دے رہا ہے۔‘

شیئر: