سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے زیر اہتمام الباحہ میں 14 واں ’انار فیسٹیول‘ متنوع زراعت، ورثے اور ثقافتی ایونٹس کے ساتھ خطے کے اندر اور باہر سے آنے والے بہت سے وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کررہا ہے۔
جو خطے کی زرعی شناخت کے ساتھ مستند مقامی مصنوعات ظاہر کرتا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق یہ فیسٹیول الباحہ کے سب سے نمایاں سیزنل ایونٹس میں سے ایک ہے جو کاشتکاروں کے لیے ایک اہم مارکیٹنگ پلیٹ فارم اور الباحہ انار کے معروف معیار کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

الباحہ کے انار اپنے مخصوص ذائقے اور اعلی معیار کےلیے مقامی منڈیوں میں جانے جاتے ہیں۔

الباحہ میں وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے برانچ ڈائریکٹر جنرل انجینیئر فہد الزہرانی نے بتایا ’یہ فیسٹیول گزشتہ کامیاب ایڈیشن کا تسلسل ہے۔اس ایونٹ کے اہداف میں کاشتکاروں کی مدد کرنا، ان کی زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور الباحہ کے انار کی معاشی اہمیت کو اجاگر کرنا شامل ہے‘۔
