سعودی عرب میں جانوروں کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد جانوروں کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے آگہی میں اضافہ کرنا اور عالمی سطح پر جانوروں کی نگہداشت کے معیار کو آگے بڑھانے کے لیے کوششوں کو تیز کرنا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی وزاتِ ماحولیات، آب اور زراعت، مملکت کی اِن کوششوں میں قیادت کا کام کر رہی ہے۔ معاشرے کے ہر طبقے کے لیے نمائشوں اور تقریبات کا انتظام کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں جانوروں اور پودوں کی 12 ہزار اقسام پر تحقیقNode ID: 893500
وزارت کا مقصد، سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمیونیکیشن کو مضبوط بنانا، جانوروں کی بیماری اور علاج معالجے کی سہولتوں میں تعاون فراہم کرنا ہے۔
سعودی اینمل ویلفیئر سوسائٹی بھی ان کوششوں میں ہاتھ بٹاتی ہے اور جانوروں کی بہبود کے کلچر کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں فروغ دیتی ہے۔
ان کوششوں میں سائنسی اصولوں کو اختیار کرتے ہوئے بھٹکے ہوئے جانوروں کی تعداد میں کمی کے لیے کام کرنا، پناہ گاہیں اور علاج مہیا کرنا، جانوروں کو پھر سے پالتو بنانے کے لیے سہولت کار بننا اور انھیں شکار بننے یا مارے جانے سے بچانا شامل ہے۔

سوسائٹی، علاقائی اور بین الاقوامی ایسوسی ایشینز کے ساتھ رابطےمیں رہتی ہے، جو افراد یا ادارے دلچسپی ظاہر کریں انہیں تربیت دیتی ہے، مشکلات پر قابو پانے کے لیے حکومتی اور نجی اداروں سے مشاورت کرتی ہے اور جانوروں کی بہبود سے متعلق بین الاقوامی فورمز میں مملکت کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔